بھارت کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا امکان رد کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 21:27

بھارت کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6جنوری 2016 ء) بھارت کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا امکان رد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں واقع ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بھارت کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کا اہم بیان سامنےآیا ہے۔ ایجنسی نے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا امکان رد کر دیا ہے۔ ایجنسی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ بنا ثبوتوں کے پاکستان پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔