یکم دسمبر 2016 ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائیگی،سٹیٹ بینک کا اعلان

کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک 30نومبر تک5، 10، پچاس، 100 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کر سکتے ہیں

بدھ 6 جنوری 2016 22:03

یکم دسمبر 2016 ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ یکم دسمبر 2016 ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائیگی،کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک 30نومبر تک پانچ، دس، پچاس، سو اور ہزار روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کر سکتے ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن 31 دسمبر 2021 ء ہے ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے 10,50,100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائیگا ۔ 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے ۔