خاتون جج نے نوجوان کو پولیس سے نجات دلادی

بدھ 6 جنوری 2016 22:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) سیشن عدالت کی خاتون جج نادی بی بی نے تھانہ گرین ٹاؤن پولیس کی غیر قانونی تحویل سے نوجوان نعمان کو برآمد کروا کر آزاد کر دیا ہے۔ نعمان کے والدسلمان نے حبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عدالتی بیلف نے تھانہ چھاپہ مار کر درخواست گزار کے بیٹے نعمان کو انویسٹی گینش محرر کے بند کمرے سے برآمد کر کے عدالت کے روبرو پیش کر تے ہوئے اپنی رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کے بیٹے کو تھانہ گرین ٹاؤن پولیس درج مقدمے میں مدعی کے بیان پر گرفتار کیا ہے لیکن اسکی گرفتاری ظاہر نہ کی تھی۔

فاضل جج نے نوجوان کو آزاد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو واقع کی انکوئری کرکے ذمہ دار کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :