اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حکام کا ٹاؤن ون کا پھرسروے، آسا کا شدید احتجاج
بدھ 6 جنوری 2016 22:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے متعلقہ حکام کا یونیورسٹی ٹاؤن ون میں دفاتر قائم کرنے کیلئے خلاف وعدہ دوبارہ سروے کرنے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔
(جاری ہے)
اپنے مشترکہ بیان میں صدر آسا ڈاکٹر حسن مبین عالم، نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے متعلقہ حکام کی جانب سے ٹاؤن ون کا سروے کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ یونیورسٹی ٹاؤن ون کی زمین پر اورنج لائن ٹرین کے دفاتر کی تعمیرنہیں کی جائے گی جہاں اساتذہ کے گھر واقع ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وعدے کی پاسداری کرے وگرنہ دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور جلد ہی جنرل باڈی کا اجلاس بلا کر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.