پنجاب یونیورسٹی کی زبانی تاریخ مرتب کرنے کے سلسلے کی دوسری تقریب کل ہوگی

بدھ 6 جنوری 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی ہدایت پر یونیورسٹی کی زبانی تاریخ مرتب کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے کی دوسری تقریب بروز جمعرات (کل ) صبح 10:30بجے الرازی ہال میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے پروفیسر(ر)ڈاکٹر مہدی حسن مادر علمی سے متعلق اپنی یادداشتیں بیان کریں گے۔ تقریب میں تمام صدورِ شعبہ جات اور اساتذہ کرام شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :