Live Updates

بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں عوامی خدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے ،میئر ، ڈپٹی میئر، چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل کے لئے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کو آگے لایا جائے گا

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب

بدھ 6 جنوری 2016 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا- جس میں وزیر اعلی نے بلدیاتی الیکشن کے تینوں مراحل میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا- وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی امیدواروں کی شاندار کامیابی عوام کا وزیر اعظم محمد نواز شریف اور پارٹی قیادت سے والہانہ محبت کا اظہار ہے -بلدیاتی الیکشن کے نتائج نے ثابت کیا ہے کہ عوام بے لوث خدمت کرنے والوں کے ساتھ ہیں - بلدیاتی انتخابات کے تمام مراحل میں عوامی خدمت کی سیاست کی جیت ہوئی ہے - انہوں نے کہا کہ میئر ، ڈپٹی میئر، چیئرمین و وائس چیئرمین ضلع کونسل کے لئے عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار امیدواروں کو آگے لایا جائے گا-صوبائی وزراء رانا ثناء اﷲ ، ملک ندیم کامران ، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹرسعود مجید، ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی -

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات