ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، جس قوم کے بچوں میں دہشتگردی کے خاتمے کا شہید اعتزاز حسن جیسا جذبہ ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید

بدھ 6 جنوری 2016 23:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، جس قوم کے بچوں میں دہشتگردی کے خاتمے کا شہید اعتزاز حسن جیسا جذبہ ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نیشہید اعتزاز حسن کو دوسری برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز حسن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔

پوری قوم اعتزاز حسن کی دہشت گردی کے خلاف قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ شہید اعتزاز حسن دہشتگردی کے خلاف ہر پاکستان کے عزم کی علامت ہے ۔ جس قوم کے بچوں میں دہشت گردی کے خاتمے کا یہ جذبہ ہو اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔