کراچی میں بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جنوری 2016 00:30

کراچی میں بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء ) کراچی میں بیوی نے آشنا کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل کی ایک انوکھی واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک بیوی کی جانب سے اہنے آشنا کیساتھ مل کر آپنے شوہر کا قتل کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کے قتل کیلئے اپنے آشنا کو 20 ہزار روپے کی سپاری بھی دی گئی۔ قتل کی واردات کے بعد خاتون کا آشنا تو ملتان فرار ہو گیا تاہم وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ بعد ازاں پولیس کو دیے گئے بیان میں خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کے تشدد سے تنگ آ کر ایسا قدم اٹھایا۔ شوہر کی جانب سے مسلسل تشدد کرنے، دھمکیاں دینے اور خلا نہ دینے پر خاتون نے مجبور ہو کر اپنے شوہر کا قتل کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :