معروف کامیڈین زید علی نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 جنوری 2016 01:27

معروف کامیڈین زید علی نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 جنوری۔2016ء )معروف کامیڈین زید علی نے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ایک ویب سائٹ کی جانب سے معروف کامیڈین زید علی اور معروف پاکستانی ماڈل سارہ سرفراز کی تصاویر کو شائع کرتے ہوئے دعوی کیا گیا تھا کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ خبر راتوں رات جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ تاہم بعد ازاں زید علی اور سارہ سرفراز نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے شادی کی تردید کر دی ہے۔ زید علی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تصاویر ایک ویڈیو شوٹ کے دوران لی گئی تھیں۔