پہلا ٹی ٹونٹی ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین رنز سے ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 11:34

پہلا ٹی ٹونٹی ،نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین رنز سے ہرا کر سیریز میں ..

کولمبو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء)نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی 20 کرکٹ میچ میں سری لنکا کو تین رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ماوٴنٹ مونگنوئی میں جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کی اور مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنا لیے۔جواب میں سری لنکن ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات اوپنرز مارٹن گپٹل اور کین ولیمسن کی نصف سنچریاں تھیں۔ان دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 11 اوورز میں 101 رنز کی شراکت قائم کی۔اس کے علاوہ اننگز کے آخر میں راس ٹیلر نے نو گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے سکور تک پہنچنے میں مدد دی۔جواب میں سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی چار وکٹیں صرف 42 رنز پر گر گئیں۔

(جاری ہے)

سری لنکن اوپنر گناتھیلاکا نے 46 رنز کی اننگز کھیلی لیکن دلشان، چندی مل، جے سوریا اور میتھیوز کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہ پہنچ سکا۔

تاہم پھر سناودرھنے 42 اور تشارا پریرا نے 28 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو واپس میچ میں لائے لیکن ان دونوں کے آوٴٹ ہونے کے بعد ہدف کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا گیا۔نیوزی لینڈ کے لیے میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ بولنگ کی اور تین، تین وکٹیں لیں جبکہ ایلیئٹ اور سوڈھی نے ایک ایک سری لنکن کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔دو میچوں کی سیریز کا آخری ٹی 20 میچ دس جنوری کو کھیلا جائے گا۔نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سے قبل ایک روزہ میچوں کی سیریز تین ایک اور ٹیسٹ سیریز دو صفر سے جیتی ہے۔