ابھی کھیلنا ہے ، ریٹائرمنٹ لینا ہوتی تو اعلان کر چکا ہوتا : مصباح الحق

جمعرات 7 جنوری 2016 11:57

ابھی کھیلنا ہے ، ریٹائرمنٹ لینا ہوتی تو اعلان کر چکا ہوتا : مصباح الحق

کراچی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز اہم ہے، ابھی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ، ریٹائر منٹ کا اعلان کرنا ہوتا تو کر چکا ہوتا ۔

(جاری ہے)

41 سالہ مصباح الحق نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں دستیابی کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں کہ ریٹائر نہیں ہو رہا بلکہ یہ سیریز کھیلنا چاہتا ہوں ۔ ٹیسٹ کپتان نے پاکستان میں گلابی بال سے کرکٹ کھیلنا مشکل قرار دے دیا ۔ مصباح کے مطابق ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا فیصلہ موسم کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے کرنا چاہئے ۔ مصباح کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کے لئے خود کو فٹ رکھنا شروع کر دیا ہے ۔