امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:14

امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)خیبر ایجنسی فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغازکل جمعہ سے جمرود فٹ بال سٹیڈیم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر اصغر خان آفریدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 52 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10جنوری کو کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔