اسلام آباد بلیو اور اسلام آباد وائٹس کی ویمن ٹیموں کے درمیان بیس بال میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:16

اسلام آباد بلیو اور اسلام آباد وائٹس کی ویمن ٹیموں کے درمیان بیس بال ..

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام خواتین کا نمائشی میچ بیس بال اسلام آباد بلیو اور اسلام آباد وائٹس کی ٹیموں کے درمیان کل جمعہ کو سہ پہر تین بجے پاکستان سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پرکھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ میچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور میچ کے مہمان خصوصی اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری ہونگے۔

متعلقہ عنوان :