انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے 19 جنوری سے شروع ہونگے

جمعرات 7 جنوری 2016 12:16

انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے 19 جنوری سے شروع ..

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے زیراہتمام انٹر ڈائریکٹوریٹ بوائز اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے 19 جنوری سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈی ایجوکیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ فیڈرل بورڈ سے منسلک سکولز کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں ڈیسک تھرو، رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ، لونگ جمپ، شاٹ پٹ، جیولین تھرو، پال والٹ، ریلے دوڑ اور ہیمرتھرو کے مقابلے منعقد ہونگے۔