سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ، مہران کلب اور غوری کلب کے درمیان کل کھیلا جائیگا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:21

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ، مہران کلب اور غوری کلب کے ..

اسلام آباد ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل مہران کلب اور غوری کلب کی ٹیموں کے درمیان کل جمعہ کو کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 9 جنوری کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری، ڈائریکٹر جنرل، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن ہونگے جو فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لیا، جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔