دورہ نیو زی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگا ، منیجر انتخاب عالم کھلاڑیوں کی تیاری سے مطمئن

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2016 12:31

دورہ نیو زی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگا ، منیجر ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ، 21دسمبر کو شروع ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر زور دیا گیا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں میں اہم میٹنگ ہوئی ہے جس میں نیوزی کی کنڈیشنز اور پچز پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم بہت ٹیلنڈ ہے اور اس نے بھرپور تیاری کی ہے ، امید ہے کہ لڑکے سیریز میں پوری جان ماریں گے اور کیویز کو ان کے اپنے دیس میں ہرائیں گے ۔ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال پر انتخاب عالم کا کہنا تھاکہ انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر کو سمجھایا ہے کہ اسے اپنی پوری توجہ اب کرکٹ پر مرکوز رکھنا ہوگی ، اللہ نے اسے دوسرا موقع دیا ہے اور انہیں امید ہے کہ عامر اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور کسی بھی قسم کے مزید تنازعے سے دور رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :