آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا

جمعرات 7 جنوری 2016 12:39

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سڈنی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ..

سڈنی ۔ 07 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین سڈنی میں جاری سیریز کا تیسرے اور آخری ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ میں ناقابل شکست سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایڈم ووجز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی۔

مسلسل بارش کے باعث میچ بے نتیجہ رہا، میچ کے دوسرے روز صرف 11.2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا اور اسی طرح مسلسل بارش کا سلسلہ نہ تھمنے کی وجہ سے تیسرے اور چوتھے دن کوئی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ ویسٹ انڈین ٹیم اپنی اننگز میں 330 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ڈیوڈ وارنر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت دو وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میچ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 بناکر آؤٹ ہوگئی، کریگ براتھویٹ نے 85، کارلوس براتھویٹ 69 اور دنیش رامدین 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائن اور سٹیو اوکیف نے 3,3 جیمز پیٹنسن نے 2 جبکہ ہازلیووڈ ایک وکٹ حاصل کی، آسٹریلوی ٹیم نے میچ ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست سنچری سکور کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے اپنے نام کی۔ آسٹریلیا کے ایدم ووجز سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔