لاہور : موٹر وے پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ، 7 ڈارئیور بے ہوش

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 12:56

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : موٹر وے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں صبح نو بجے سے قطار بنائے کھڑے ڈارئیورز میں سے 7 ڈارئیورز بے ہوش ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں قطار بنائے کھڑے 7 ڈرائیور بے ہوش ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بطور مہمانٍ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شرکت کرنا تھی لیکن وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے شرکت کی۔ تقریب میں بے ہوش ہونے والے ڈرائیورز کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ ڈارئیورز کا کہنا ہے کہ ہم سب صبح سے انتظار کی سُولی پر لٹک رہے تھے نہ باہر جانے کی اجازت تھی اور نہ ہی بیٹھنے کی۔

متعلقہ عنوان :