لاہور کو دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور وارننگ جاری ، سکیورٹی مزید بڑھانے کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 13:01

لاہور  کو دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور وارننگ جاری ، سکیورٹی مزید بڑھانے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کے خطرے کی ایک اور وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع سے موصول ہوئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد اہم مقامات، اہم شخصیات اور بالخصوص لاہور میں موجود علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق دہشت گرد ائیر پورٹ ہی کے قریب کسی علاقہ میں قیام پذیر ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے وارننگ کے پیشٍ نظر شہر بھر میں سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :