ایشوریا، سونم اور کترینہ ایک ساتھ کاسٹ

جمعرات 7 جنوری 2016 13:12

ایشوریا، سونم اور کترینہ ایک ساتھ کاسٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء)بالی ووڈ کی تین خوبصورت اداکارائیں ایشوریا رائے بچن، سونم کپور اور کترینہ کیف بہت جلد اکھٹے ایک اشتہار میں نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل سونم کپور اور ایشوریا رائے کے درمیان سرد جنگ چل رہی تھی تاہم اب یہ اداکارائیں ایک ساتھ میک اپ برانڈ لوریل کا ایک اشتہار شوٹ کریں گی جس کی تینوں برینڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نئے اشتہار میں تینوں اداکاراوٴں کو ایک ساتھ دیکھنا یقیناً ان کے مداحوں کے لیے دلچسپ ہوگا۔بولی وڈ لائف کے مطابق اس حوالے سے سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں اشتہار کی شوٹنگ کرنے میں بے حد مزہ آیا اور یہ منفرد ہوگا جس میں تینوں اداکاراوٴں کو نئے انداز سے دکھایا جائے گا۔دوسری جانب کترینہ کیف کے مطابق انہیں دونوں اداکاراوٴں کے ہمراہ اس اشتہار کو مکمل کرنے میں کافی اچھا لگا اور انہیں امید ہے لوگوں کو یہ پسند آئے گا۔