حیرت انگیز گن۔ جس کی گولی دشمن کو مارنے کے لیے نہیں روکنے کےلیے ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 7 جنوری 2016 13:13

حیرت انگیز گن۔ جس کی گولی دشمن کو مارنے کے لیے نہیں روکنے کےلیے ہے

اوہائیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2016ء)بیٹل میموریل انسٹیٹیوٹ ، اوہائیو نے پوگو جیٹ(Pogojet) نامی گن بنائی ہے۔اس گن کا باقاعدہ نام Caseless Telescoping Less-Lethal System ہے۔یہ ایک غیر جان لیوا ہتھیار ہے۔ جیفری ویڈلر ، جواس ریسرچ کے سینئر سائنسدان ہیں، نے بتایا کہ گن کی گولی لگنے سے ٹارگٹ کو درد تو بہت زیادہ ہوتا ہے مگر کنیٹک(kinetic) انرجی موجودہ غیر جان لیوا ہتھیاروں کے مقابلے میں بہت کم پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پاپولر میکینکس(Popular Mechanics) نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ مکھی کے کاٹنے کی طرح ہے، جو کاٹتی تو ایک ہی جگہ ہے مگر اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس گن کا راؤنڈ پوگو سٹک (pogo-stick) کی طرح کام کرتا ہے۔ اس گن سے گیس اس طرح نکلتی ہے کہ گولی ایک ہی رفتار سے آگے کی طرف سفر کرتی ہے۔یہ گن 100 میٹر کے فاصلے تک موجود کسی بھی ٹارگٹ کو وہیں پر روک سکتی ہے۔اس گن کی خاص بات یہ ہے کہ نشانہ چوکنے کی صورت میں تیزی سے مزید راؤنڈ بھی فائر کیےجا سکتے ہیں۔موجودہ ربڑ کی گولیوں کےمقابلے میں اس کی رفتار اور کارکردگی بہت زیادہ ہے۔