پی آئی اے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وفد کا ریفرشمنٹ بل ادار کرنے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 13:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : پی آئی اے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وفد کا ریفرشمنٹ بل ادا کرنے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دو لاکھ دس ہزار کا بل کیٹرر نے پی آئی اے کو بھیجا تھا لیکن پی آئی اے نے اس بل کی ادائیگی سے انکار کرتے ہوئے بل کو دفتر خارجہ بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بل منگل کو ایوی ایشن ڈویژن کے ذریعے دفتر خارجہ کو بھیجا گیا۔ پی آئی اے حکا م نے موقف اختیار کیا کہ جب بھی کوئی وفد آتا ہے تو اس کے ریفرشمنٹ اخراجات کی ذمہ داری وزارت خارجہ پر عائد ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مختصر دورہ پاکستان پر ایک سو بیس افراد پر مشتمل وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔