بنک لوٹنا بچوں کا کھیل نہیں

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 7 جنوری 2016 13:18

بنک لوٹنا بچوں کا کھیل نہیں

ڈیٹرائٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2016ء)امریکا کےایک بنک کو لوٹنے والا نوجوان فرار کا اچھا منصوبہ نہ ہونے کےباعث پکڑا گیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ چیز بنک کےملازم نے الیکٹرونک لاک کو ایکٹیویٹ کر دیا ، جس کےباعث 15 سالہ ڈاکو واپس جاتے ہوئے دو دروازوں کے بیچ بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

بنک کےعملے نےپولیس کو بلایا، جنہوں نے آکر اس نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ آفیسرڈان ڈوناکوسکی نے ڈیٹرائٹ فری پریس کو بتایا کہ نوجوان نے بنک کو بم سے اڑانے کی دھکمی دی تھی لیکن پولیس کو یقین ہے کہ لڑکےکے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔