”بیوی شوہر کی محبت میں گرفتار“

ایئر ہوسٹس آمنہ انسانی اسمگلر احتشام الحق کو امیگریشن کی ساز باز سے سعودی عرب لے جانا چاہتی تھی

جمعرات 7 جنوری 2016 13:23

”بیوی شوہر کی محبت میں گرفتار“

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے شوہر کو فرار کرانے کی کوشش میں پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس کو گرفتار کر لیا۔شوہر کی محبت ملکی قانون قائدوں سے بالاتر ، پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شوہر کو فرار کرانے کے چکر میں سلاخوں کے پیچھے چلی گئی۔

(جاری ہے)

ایئر ہوسٹس آمنہ انسانی اسمگلنگ میں مطلوب شوہر احتشام الحق کو امیگریشن کی ساز باز سے پی کے 741 کے ذریعہ اسلام آباد سے سعودی عرب لے جانا چاہتی تھی۔اے ایس ایف نے ای سی ایل میں نام ہونے کے بعد بھی ملزم کے جہازمیں سوار ہونے اور پرواز اڑنے پر شور مچا دیا جس پر جہاز کو واپس بلا کر ایف آئی اے نے نہ صرف ملزم احتشام الحق بلکہ اس کی اہلیہ آمنہ کو بھی گرفتار کر لیا۔