انتہا پسندی پر بیان، عامر خان سیاحتی سفیر کے عہدے سے فارغ

جمعرات 7 جنوری 2016 13:24

انتہا پسندی پر بیان، عامر خان سیاحتی سفیر کے عہدے سے فارغ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری2016ء) اداکارعامرخان کا انتہا پسندی پر بیان بھارتی حکومت کو بھولا نہیں ہے ، اداکار کو سیاحتی سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نیا سال بھی مودی سرکار کی انتہا پسندی پر لگے زخموں کو نہ بھرسکا، بی جے پی نے عامر خان کو بھارتی سیاحت کو فروغ دینے والی مہم حیرت انگیز بھارت کے سفیر کے عہدے سے فارغ کر دیا ۔ بھارتی وزرات سیاحت کا کہنا ہے کہ عامر خان کا کنٹریکٹ ختم ہو گیا ہے ، عامر خان نے بیان دیا تھا کہ ملک میں بڑھتی انتہا پسندی پر ان کی اہلیہ نے بھارت چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا ۔