ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر این او سی نہ ملنے پر پاکستان لیگ سے دستبردار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2016 13:37

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر این او سی نہ ملنے پر پاکستان لیگ سے دستبردار

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کو ایک اور جھٹکا ، ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے کپتان جیسن ہولڈر کو پاکستان سپر لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انٹرنینشل کرکٹرز کو ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے 24 سالہ ہولڈر کو این او سی جاری نہیں کیا گیا ، ہولڈر پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم اب ان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے سری لنکا کے کھلاڑی تسارا پریرا کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :