اداکارہ ندا چوہدری کے ڈرائیور حادثے میں زخمی

جمعرات 7 جنوری 2016 13:59

اداکارہ ندا چوہدری کے ڈرائیور حادثے میں زخمی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) اداکارہ ندا چوہدری کے ڈرائیور حادثے میں زخمی ہو گئے ، پیشانی پر 16ٹانکے لگے ، سر ،ٹانگوں اور بازوؤں پر بھی چوٹیں آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری نے شالیمار تھیٹر کے چیئرمین سے اسٹیج ڈرامے کے معاوضے کا چیک لینا تھا جس کے لئے انہوں نے اپنے ڈرائیور اسلم کی ذمہ داری لگائی تھی ۔ اسلم جب بھٹہ چوک کے قریب پہنچا تو اس کی موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں اسلم کی پیشانی پر 16ٹانکے لگے جبکہ ان کو سر ، کمر اور ٹانگوں پر بھی چوٹیں لگی ہیں ۔ تاہم جناح ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :