انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 14:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 جنوری۔2016ء) عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان ارشد،،اشفاق اور ابراہیم کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد ،،واقعاتی شہادتیں موجود نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے میڈیا کے دباو پر تینوں ملزمان کو جان بوجھ کر اس مقدمے میں پھنسایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش میں بھی ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،،،ملزمان اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کو تیار ہیں لہذا انہیں اس مقدمے سے بری کیا جائے۔جس پر عدالت نے تین ملزمان ارشد،،اشفاق اور ابراہیم کو مقدمے سے بری کرنے کی درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او اور محکمہ پراسیکیوشن کو گیارہ جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :