کراچی : بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2017 میں ہو جائے گی ، ماہرین نے پیشن گوئی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 14:17

کراچی : بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2017 میں ہو جائے گی ، ماہرین نے پیشن ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرین علم نجوم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری سے متعلق زبردست پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی 2017ء میں ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی اپنے سے بڑی عمر کی خاتون سے ہو گی ، اور وہ خاتون نسبتاً زیادہ مذہبی اور پردہ کرنے والی ہو گی البتہ اسٹیٹس کے اعتبار سے بھی بڑی ہو گی۔ ماہرین نے حیرت انگیز پیشن گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کسی کی سابقہ اہلیہ سے بھی شادی کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی شادی سے متعلق ماہرین نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: