اسلام آباد : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 14:30

اسلام آباد : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان خالد شمیم اور محسن کو اقبالی بیان ریکارڈ کروانے کے لیے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر عبد الستار عیسانی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں مجسٹریٹ ان دونوں ملزمان کا بیان ریکارڈ کروائیں گے ۔ دونوں ملزمان کا بیان دفعہ 164کے تحت ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ تاہم ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تیسرا ملزم معظم علی تاحال بیان دینے کو تیار نہیں ہے۔مجسٹریٹ کے رو برو اقبالی بیان کی قانونی حیثیت کے بعد کیس ایک اہم موڑ میں داخل ہو جائے گا۔