وزیر اعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ کی فیکٹری میں سلنڈر دھماکے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

جمعرات 7 جنوری 2016 14:32

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کی ایک فیکٹری میں سلنڈر دھماکے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب کی طرف سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر وزیر محنت پنجاب راجہ اشفاق سرور ہوں گے جبکہ سیکریٹری محنت، سیکریٹری صنعت، ڈی جی ریسکیو 1122اور ڈی سی او گوجرانوالہ اس کے ارکان میں شامل ہیں۔کمیٹی سلنڈر دھماکے کا ہرپہلو سے جائزہ لے کر جامع تحقیقاتی رپورٹ تیار کرے گی اور غفلت کے ذمے داروں کا تعین کرکے 3 روز کے اندر رپورٹ پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :