شروتی ہاسن اور کمل ہاسن فلم میں بھی ”باپ بیٹی“ کے روپ میں نظر آئیں گے

جمعرات 7 جنوری 2016 14:36

شروتی ہاسن اور کمل ہاسن فلم میں بھی ”باپ بیٹی“ کے روپ میں نظر آئیں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) عام طور بہت کم دیکھنے میں آتا ہے کہ حقیقی رشتے کسی فلم میں بھی اسی روپ میں نظر آئیں جس میں وہ بندھے ہوں۔تاہم اداکارہ شروتی ہاسن اور کمل ہاسن اپنی نئی آنے والی فلم میں بھی باپ اور بیٹی کے کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر راجیو کمار نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے شروتی ہاسن اور انکے والد کمل ہاسن کو باپ اور بیٹی کے کردار کیلئے سائن کر لیا ہے۔

راجیو کمار کی اس فلم کے متعلق مزید کوئی تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آسکیں ہیں۔واضح رہے شروتی اس سے قبل اپنے والد کی ڈائریکشن میں تیار ہونے والی فلم ”ہائے رام“ میں مختصر کردا ر ادا کر چکی ہیں۔ہائے رام میں اداکارہ نے سردار والابھائی پٹیل کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ جبکہ فلم میں مرکزی کردار اداکارہ رانی مکھر جی اور شاہ رخ خان نے ادا کیے تھے

متعلقہ عنوان :