کبھی اداکارہ بننے کی خواہش نہیں تھی ‘ کونکنا سین

جمعرات 7 جنوری 2016 14:41

کبھی اداکارہ بننے کی خواہش نہیں تھی ‘ کونکنا سین

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ کونکنا سین کا کہنا ہے کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ واضح رہے کونکنا سین متعدد بولی ووڈ فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ علاوہ ازیں اداکارہ آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”اے ڈیتھ ان دی گنج“میں پہلی مرتبہ ڈائریکٹر کے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی یا کسی فلم کی ڈائریکشن دیں گی۔ انکا کہنا تھا وہ نہیں جانتیں کہ وہ فلم انڈسٹر ی میں کیوں آئی ہیں۔ایک تھی ڈائن سٹار کی بطور ڈائریکٹر فلم ”اے ڈیتھ ان دی گنج“ میں وکرنت میسے ، کالکی کوچلن، گلشن دیویا، تنوجا مکھرجی ، اوم پوری ، تیلوتما شوم کے ساتھ انکے شوہر رنویر شورے بھی نمایاں کردار میں نظر آئیں گے۔اداکارہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ کونکنا اداکارہ سے بھی اچھی ہدایت کارہ ہیں