دلوالے کی کامیابی کے بعد کریتی سینن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1ملین ہو گئی

جمعرات 7 جنوری 2016 14:41

دلوالے کی کامیابی کے بعد کریتی سینن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 1ملین ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) سپر سٹار شاہ رخ خان اور اداکارہ کاجول کی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے “ میں سیکنڈ ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کریتی سینن کی مقبولیت کا گراف بھی فلم کی کامیابی کے ساتھ تیزی سے اونچا ہوتا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی کامیابی نے اداکارہ کریتی کی مقبولیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی مقبولیت کا اندازہ انکی انسٹاگرام پر بڑھتی ہوئی فین فالوونگ سے لگایا جا سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کے کامیاب ہوتے ہی انسٹاگرام پر انکے فالوورز کی تعداد 1ملین ہو گئی ہے۔ اداکارہ کی طرف سے حال ہی میں موبائل فوٹو سروس انسٹا گرام پر اپنی بہن کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی۔ علاوہ ازیں تصویر کے ساتھ شیئر کیے جانے والے پیغام میں اداکارہ کی طرف سے اپنے ایک ملین فالورز کا شکریہ بھی اداکیا گیا۔ہیرو پنٹی سٹار اپنی نئی آنے والی فلم ”فرضی“ میں اداکار ارجن کپور اور ”رابطہ“ میں سشانت سنگھ راجپور کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی