کرس گیل نے خاتون کے گھٹیا الزامات چلانیوالے آسٹریلیوی چینل کو ہتک عزت نوٹس بھجوادیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2016 14:55

کرس گیل نے خاتون کے گھٹیا الزامات چلانیوالے آسٹریلیوی چینل کو ہتک عزت ..

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ایک آسٹریلیوی چینل پر گھٹیا الزامات لگانے کے باعث ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی چینل فیئر فیکس نے ایک خاتون کے حوالے سے بتایا تھا کہ ویسٹ انڈین بلے باز نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوران سڈنی میں ان کے ساتھ انتہائی گھٹیا حرکت کی تھی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ الزام کی گیل کے ایجنٹ سائمن آٹیری نے سختی سے تردید کی تھی تاہم مذکورہ چینل نے بار بار اس خاتون کے بیان کا استعال کیا جس پر 36سالہ بلے باز نے مشہور آسٹریلوی وکیل مارک اوبرائن کے ذریعے مذکورہ چینل کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ۔ یاد رہے کہ کرس گیل نے بگ بیش لیگ کے دوران ایک آسٹریلوی خاتون اینکر کی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے ایک شام گزارنے کا کہا جس پر میلبورن رینیگیڈز نے ان پر 10000ڈالرز جرمانہ عائد کیا اور گیل نے بھی اس واقعے پر خاتون اینکر سے معافی مانگی ۔