قومی اسمبلی، جے یو آئی (ف) کے مولانا امیر زمان اورحکومتی رکن شیخ روحیل اصغر میں تلخ کلامی ،بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی‘ دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرادیا

جمعرات 7 جنوری 2016 14:56

قومی اسمبلی، جے یو آئی (ف) کے مولانا امیر زمان اورحکومتی رکن شیخ روحیل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام(ف) کے رکن قومی اسمبلی مولانا امیر زمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر میں تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی‘ دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرادیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران جے یو آئی (ف) کے رکن اسمبلی مولانا امیر زمان نے اجلاس کے دوران سوال کرنے کیلئے اٹھے تو حکومتی رکن شیخ روحیل اصغر نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر دونوں میں سخت تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے کہ دونوں ’معزز ارکان ‘ باہم دست و گریباں ہوتے حکومتی ارکان بیچ میں کود پڑے اور بیچ بچاؤکرادیا۔

متعلقہ عنوان :