ہمارا میڈیا چھوٹی چھوٹی بات کو بریکنگ نیوز بنادیتاہے اور چھوٹی سی بات کو بڑھاچڑھاکر پیش کر تاہے۔ صحافی سے بد تمیزی نہیں کی مذکورہ صحافی کئی دنوں سے غیر مناسب زبان استعمال کر رہاتھا جس کی شکایت اس کے مالکان سے بھی کی ، میری کرکٹ کے دو سے تین ماہ رہتے ہیں میں پاکستان کو کچھ دیکر جانا چاہتاہوں ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اس لیے مشکلات میں نہ ڈالا جائے

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 7 جنوری 2016 14:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ہمارا میڈیا چھوٹی چھوٹی بات کو بریکنگ نیوز بنادیتاہے اور چھوٹی سی بات کو بڑھاچڑھاکر پیش کر تاہے۔ صحافی سے بد تمیزی نہیں کی مذکورہ صحافی کئی دنوں سے غیر مناسب زبان استعمال کر رہاتھا جس کی شکایت اس کے مالکان سے بھی کی ، میری کرکٹ کے دو سے تین ماہ رہتے ہیں میں پاکستان کو کچھ دیکر جانا چاہتاہوں ورلڈکپ کی تیاری کر رہے ہیں اس لیے مشکلات میں نہ ڈالا جائے۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران ایک چینل نے خبر چلائی کہ شاہد آفریدی اپنے جونیئرز سے جوتے صاف کرواتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس صحافی سے اس خبر کے حوالے سے سوال کیاتو اس نے کہاکہ میڈیا مالکان کی جانب سے ہم پر پریشر ہوتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہمیں ادھر بھیجا ہے اس لئے ہمیں کوئی نہ کوئی خبر دینا ہوتی ہے ، شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں ۔

ٹریننگ کیمپ کیلئے میں کراچی سے لاہور منتقل ہوا اور بچوں کا کراچی سے لاہورمیں اسکولوں میں داخلہ کروایا ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نزدیک ہے ،مجھے تنازعات میں مت گھسیٹا جائے میری کرکٹ کے دو سے تین ماہ رہتے ہیں ۔ میں پاکستان کو کچھ دیکر جانا چاہتا ہوں ،شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم کرکٹ کے سٹار ہیں ۔ بین الاقوامی میڈیا ہمیں عزت دیتا ہے، مگر جب ہم بیرون ملک جاتے ہیں تودوسرے ممالک کے کرکٹرز ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کا میڈیا آپ پر بے بنیا د کیچڑ کیوں اچھالتا ہے، جس سے ہمیں بہت شرمندگی ہوتی ہے۔