اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 15:06

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 07 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، قومی سلامتی کے مشیر ، سر تاج عزیز، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور ڈی جی انٹیلی جنس بیورو سمیت دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی و ملکی سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور زیرٍ بحث آئیں گے۔