دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 جنوری 2016 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 07 جنوری۔2015ء) ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر تربیلا ، منگلا اور چشمہ میں گزشتہ روز پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کے تحت:دریائیسندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد22100کیوسک اور اخراج 8000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 13000کیوسک اور اخراج 13000کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد12900کیوسک اور اخراج5000کیوسک اور چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8000کیوسک اور اخراج8000کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔

واپڈا کی رپورٹ کے مطابقجناح بیراج میں پانی کی آمد20500کیوسک اور اخراج 17500کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد18200کیوسک اوراخراج 18500 کیوسک، تونسہ میں آمد13700 کیوسک اور اخراج 13700کیوسک، پنجندمیں آمد4900کیوسک اور اخراج4900کیوسک، گدو میں آمد 22900کیوسک اور اخراج 7800کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی آمد12900کیوسک اور اخراج 12900کیوسک اور کوٹری بیراج میں پانی کی آمد3500کیوسک اور اخراج 3500کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

اسی طرح تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1380فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1493.08فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.464 ملین ایکڑ فٹ، منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1040فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1181.05فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ3.352 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول637فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.043 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال گزشتہ روز صبح چھ بجے کی ہے۔

متعلقہ عنوان :