انتخاب عالم نے صحافی کا سوال گھٹیا کہنے کے معاملے پر آفریدی کی جانب سے معافی مانگ لی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 7 جنوری 2016 16:03

انتخاب عالم نے صحافی کا سوال گھٹیا کہنے کے معاملے پر آفریدی کی جانب ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے صحافی کے سوال کو گھٹیا کہنے کے معاملے پر ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے معافی مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے جانب سے صحافی کو سوال کو گھٹیا قرار دیئے جانے کے خلاف میڈیا کے نمائندو ں نے پی سی بی میں احتجاج کیا جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم میڈیا کو منانے پہنچے ، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس واقع پر شاہد آفریدی کی جانب سے معذرت خواہ ہیں اور ان سے بھی بات کریں گے کہ وہ بھی میڈیا سے معذرت کر لیں، قومی ٹیم کے منیجر نے میڈیا سے درخواست کی کہ اب وہ اس معاملے کو ختم کر کے گرین شرٹس کے دورہ نیوزی لینڈ میں کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں ۔