Live Updates

سانگلہ ہل میں بااثر مخالفین نے 40 سالہ شخص کے تانبے کے تار سے ہونٹ سی د یئے ، تشدد کے بعد اغواء کرکے لاہور میں پھینک دیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:15

سانگلہ ہل /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) سانگلہ ہل میں زمین کے تنازعہ پر بااثر مخالفین نے انسانیت سوز سلوک کرتے ہوئے 40 سالہ شخص کے تانبے کے تار سے ہونٹ سی د یئے اور تشدد کے بعد اغواء کرکے لاہور میں پھینک دیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سانگلہ ہل کا رہائشی 40 سالہ عادل رشید زمین کے تنازعہ پر پندرہ روز قبل اغوا ہوا تھا جو جمعرات کے روز لاہور کے علاقے نیلا گنبد سے ملا۔

مقامی لوگوں نے عادل رشید کو دیکھا تو اس کے ہونٹوں کو مکمل طور پر سی دیا گیا تھا اور وہ کچھ بھی بولنے کے قابل نہیں تھا۔ عادل رشید کو فوری طور پر میو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی ۔ اس موقع پر متاثرہ شخص نے کہا کہ والدہ کے آنے تک ہونٹ نہیں کھلواؤں گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات