ایف آئی اے کی اسلام آباد اورپنجاب میں کارروائیاں، ایئرہوسٹس سمیت 4انسانی اسمگلرزگرفتار

جمعرات 7 جنوری 2016 16:16

لاہور/اسلام آباد /کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی اداروں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس سمیت 4انسانی اسمگلرز کو گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پرقومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 741کے ذریعے جدہ جانے والے ایک مسافر احتشام الدین کوحراست میں لے لیا ۔

ایف ئی اے حکام کا کہنا ہے کہ احتشام الدین مردان میں ٹرویل ایجنٹ ہے اوراس کی بیوی آمنہ شاہد قومی ایئر لائن میں ایئر ہوسٹس کے فرائض انجام دے رہی ہیں، احتشام کا نام انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ای سی ایل می شامل تھا اورجدہ فرارہونے کی کوشش کررہا تھا، طیارے میں اس کے ہمراہ اس کی ایئرہوسٹس بیوی آمنہ بھی موجود تھی، دونوں میاں بیوی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کھاریاں اورگجرات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی اسمگلرزکو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں قمرعباس اقبال عرف کالو شامل ہے، دونوں ملزمان کا نام ریڈ بک میں شامل تھا اوردونوں ملزم لوگوں کو یونان اورفرانس سمیت دیگرممالک کے جعلی اورچوری شدہ رہائشی کارڈ کے ذریعے بیرون ممالک بجھواتے تھے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں ایک پرنٹنگ پریس پرچھاپہ مارکرجعلی پاسپورٹ مختلف اداروں کی مہریں اوردیگر اہم دستاویزات برآمد کرلیں، ایف آئی اے نے تمام سامان کو اپنی تحویل میں لے کرپرنٹنگ پریس کے مالک سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :