پی ڈی ایم اے پنجاب نے زلزلوں کے نتیجہ میں عمارات کو پہنچنے والے نقصان پر رپورٹ مرتب کرلی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) پی ڈی ایم اے پنجاب کے ڈائریکٹرجنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں آئے گزشتہ زلزلوں کے نتیجہ میں عمارات کو پہنچنے والے نقصان پر رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے جبکہ خطرناک اور مخدوش حا لت کی عمارات کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا اس سلسلے میں ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

ان کمیٹیوں نے کام کرنا شرو ع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبہ کے 9ڈویژن میں8634 عمارات خطرناک اور مخدوش پائی گئی ہیں۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بہا ولپور میں784، ملتان2190، ڈی جی خان1185،ساہیوال 532،فیصل آباد 746، لاہور762، گوجرانوالہ 453، سرگودہا1170 اور راولپنڈی 812 خطرناک اور مخدوش حالت کی عمارات پائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تما م ڈویژ ن میں جو بہت ہی زیادہ خطرناک عمارات کی تعداد 1831 ،خطرناک عمارات5425 ہیں۔

خطرناک اور مخدوش عمارات کو فوری طور پر مکینوں سے خالی کروا لیا گیا ہے ان کی تعداد1681ہے۔اسی طرح 748 عمارات کو فوری طور پرگرا بھی دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی حادثہ سے محفوظ رہا جا سکے۔156رہائیشیوں نے خطرناک عمارا ت فو ری خالی کرنے سے انکار کیا تھا کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہیں جبکہ4365اونرز کو نوٹسز بھی جاری کر دئے گئے ہیں۔معمولی نو عیت کی نقصان زدہ 445عمارات کع ریپئرنگ کر دی گئی ہے جبکہ987عمارات کی ریپئرنگ کا کام جاری ہے۔پی ڈی ایم اے کی طرف سے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی زلزلہ کی صورت میں فوری طور پر عمارات کا سرو ے ا ور معائنہ شرع کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :