چوہدری شجاعت حسین نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں بجھوانے کا مطالبہ کردیا

جمعرات 7 جنوری 2016 16:17

چوہدری شجاعت حسین نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات بھی فوجی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے مقدمات بھی فوجی عدالتوں میں بجھوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا یسے کر نیوالوں کے ساتھ ضیاء الحق کے دور کے ”پپوکیس “جیسا سلوک ہو نا چاہیے‘ نیشنل ایکشن پلان پر فوج نے اپنے 5نکات پر عمل کر دیا ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ابھی تک مکمل عمل نہیں کر رہی ہیں ‘18ویں ترامیم کے ذریعے تعلیم کا شعبہ صوبوں کا دیکر اسکا بیڑہ غرق کیا جا چکا ہے ‘ وزیر اعظم نوازشر یف بھارت کے معاملے میں ”ذاتی تعلقات “کو تر جیح دیتے ہیں انکو نر یندری مود ی سے ملاقات کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے ‘(ن) لیگ کے دور حکومت میں غر بت‘کر پشن ‘مہنگائی اور لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ہو چکا ہے ‘جس حکومت کے پاس ”وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نہیں اسکی پا لیسا ں کیا ہوں گی ؟(ق) لیگ سے جانیوالے لوگوں کی وجہ سے دیگر سیاسی پارٹیاں چل رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں (ق) لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نے (ن) لیگ کی حکومت ملک میں ترقی اور خوشخالی کے دعوے کر رہی ہے لیکن عملی طور پر پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ ملک میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے اور آئے روز غر بت اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور نر یندری مودکی ملاقات کے حوالے سے یہ سمجھاجاتا ہے کہ یہ ملاقات طے شدہ تھی اور اگر اس کے بارے میں پاک افواج کو آگاہی نہیں دی گئی تو اس سے معالات خراب ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اب بھی دہشت گردی کے الزامات پاکستان پر لگا رہا ہے اس لیے اس ملاقات کے فی الحال کوئی فوائد نظر نہیں آتے لیکن دونوں ممالک کے وزیر اعظم کی ملاقات ہے اس پر نوازشر یف کو چاہیے کہ وہ باقاعدہ طور پر پار لیمنٹ کو اعتماد میں لیں ۔

متعلقہ عنوان :