”گھائل ونس اگین “ پانچ فروری کو ریلیز ہو گی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:31

”گھائل ونس اگین “ پانچ فروری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء)بالی وڈ اداکار سنی لیون کی طویل انتطار پر مبنی ”گھائل ونس اگین“ اب پانچ فروری کو ریلیز ہو گی۔ فلم کی ریلیز کیلئے پہلے پندرہ جنوری کو تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

”گھائل ونس اگین“ سنی لیون کی ہدایتکاری میں بننے والی دوسری فلم ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے ”دل لگی“ 1999ء میں بنائی تھی۔ فلم کی ریلیز التواء میں ڈالے جانے کی وجوہات بارے فوری علم نہیں ہو سکا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں سوہا علی خان اور پتسکا چوپڑا شامل ہیں۔