سائنس فکشن پر مبنی نئی ہالی ووڈ فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ امریکا کی کامیاب ترین فلم بن گئی

جمعرات 7 جنوری 2016 16:33

سائنس فکشن پر مبنی نئی ہالی ووڈ فلم ”سٹار وارز : دی فورس اویکنز“ امریکا ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) سائنس اورفکشن پر مبنی نئی ہالی ووڈ فلم ”سٹار وارز: دی فورس اویکنز“ شمالی امریکا میں اب تک کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس فلم نے کمائی کے لحاظ سے ناصرف ”اوتار“ کا ریکارڈ توڑا بلکہ برطانیہ کی گزشتہ سال کی سب سے ہٹ فلم کا درجہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکا کے ڈزنی سٹوڈیو کا کہنا ہے کہ کمائی کے لحاظ سے 75 کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کا کاروبار کرتے ہوئے فلم نے ”اوتار“ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ”سٹار وارز: دی فورس اویکنز“ عالمی باکس آفس پر کم ترین مدت میں ایک ارب ڈالر کمانے والی فلم بن گئی تھی۔فلم نے امریکا میں کرسمس کے دن بھی سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس روز اس کی کمائی چار کروڑ 93 لاکھ تھی۔ فلم میں ہیرسن فورڈ‘ کیری فشر اور مارک ہیمل نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔