پاکستان سپرلیگ کراچی میں کرائیں ، مکمل سکیورٹی دینے کو تیارہیں ، ڈی جی رینجرز سندھ

جمعرات 7 جنوری 2016 16:36

پاکستان سپرلیگ کراچی میں کرائیں ، مکمل سکیورٹی دینے کو تیارہیں ، ڈی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرنے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ میچزکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کرائے جائیں ہم مکمل سیکیورٹی دینے کو تیارہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کنگزکے مالک سلمان اقبال نے گزشتہ روز یہاں ڈی جی رینجرزسے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈی جی رینجرزنے کہاکہ کراچی میں بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کوبھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی تھی اور میچز پرامن ماحول میں منعقد ہوئے تھے۔اس موقع پرکراچی کنگزکے مالک سلمان اقبال نے ڈی جی رینجرزکوٹیم کی سپورٹ اورمکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پرشکریہ ادا کیا۔