اسلام آباد :وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹین (ر) صفدر نے استعفی دینے کی دھمکی دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 جنوری 2016 16:41

اسلام آباد :وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹین (ر) صفدر نے استعفی دینے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے ، تفصیلات کے مطابق موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں عدم حاضری پر کیپٹن (ر) صفدر نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر) صفدر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں موبائل کمپنیوں کے نمائندگان کی عدم حاضری پر انہوں نے اظہارٍ برہمی کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ملک کاسب سے بڑا ادارہ بلارہا ہے لیکن کمپنیاں آنے کوتیارنہیں ہیں۔

نمائندگان اگرنہ آئے تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ کمیٹی کے رکن اویس لغاری نے انہیں مشورہ دیا کہ استعفیٰ دینے کے بجائے اختیارات کااستعمال کریں۔ جس کے بعد کمیٹی نے اسپیکراسمبلی سے رابطہ کرنے کافیصلہ کر لیا ہے۔