بیلن ڈی اور ایوارڈز ، فیفا گورننگ باڈی ویب سائٹ پر لائنل میسی ، سیلیا سیسک کے نام ’’لیک‘‘

جمعرات 7 جنوری 2016 16:53

بیلن ڈی اور ایوارڈز ، فیفا گورننگ باڈی ویب سائٹ پر لائنل میسی ، سیلیا ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7جنوری- 2016ء) فٹبال کے عالمی پرستار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ فیفا کی ویب سائٹ پر بیلن ڈی اور ایوارڈز کیلئے لائنل میسی اور سیلیا سیسک کو کامیاب قرار دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورننگ باڈی کی ویب سائٹ پر بیلن ڈی اور ایوارڈز پانے والے کھلاڑیوں کی فہرست اپ ڈیٹ کی گئی تو اس میں غلطی سے 2015ء کیلئے کامیاب نام بھی سامنے آ گئے لیکن احساس ہوتے ہی ویب سائٹ سے ان کے ناموں کو ہٹا دیا گیا کیونکہ ایوارڈ کی تقریب 11 جنوری کو ہونے والی ہے لیکن اب فٹبال مداحوں کے لیے لائنل میسی اور سیلیا سیسک کے ناموں پر سرپرائز ختم ہو گیا ہے ۔