لاہور ، خلیجی ممالک میں قید پاکستانیوں کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 7 جنوری 2016 17:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) خلیجی ممالک میں منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار افراد کے ورثاء نے لاہور میں انسانی اسمگلروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا مطالبہ تھا کہ بیرون ملک جانیوالے سادہ لوح افراد کے ذریعے منشیات کا دھندا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک میں منشیات رکھنے کے الزام میں سزائیں پانے والے پاکستانیوں کے ورثاء لاہور پریس کلب کے باہر جمع ہوئے اور سادہ لوح افراد کے ذریعے دھوکے سے منشیات بھجوانے والوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلروں کے جرم کی سزا ئیں بیقصور افراد کو بھگتنا پڑتی ہے جن میں عمر قید اور موت کی سزائیں شامل ہیں۔ورثاء کا کہنا تھا کہ خلیجی ملکوں میں گرفتار پاکستانیوں کو وکلاء کی خدمات بھی حاصل نہیں کرنے دی جاتیں ، جس کے باعث وہ اپنا مقدمہ بھی نہیں لڑ پاتے۔

متعلقہ عنوان :